قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس کل شروع ہو گا

قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس کل شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور نیشنل نیٹ بال امپائرنگ ایسوی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس یکم سے 3 مئی تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہو گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تین روزہ کورس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹ سے40 امپائرز شرکت کریں گے جن کو لیول ون کے تحت تربیت دی جائے گی۔ اس کورس میں نیٹ بال کھیل کے قوانین، امپائرنگ کے قوائد وضوابط، فزیکل فٹنس، لیکچرز، سکورنگ شیڈ اور ٹائمنگ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نمائشی نیٹ بال میچوں کے ذریعے امپائرز کو عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ 2015 میں بطور ٹیکنیکل آفیشلز بھیجا جائے گا۔