انڈر 16کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز میں منتخب ہونیکی بے حد خوشی ہے،عبدالقیوم خان

انڈر 16کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز میں منتخب ہونیکی بے حد خوشی ہے،عبدالقیوم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور ریجن کے لئے لاکاس سکول جوہر ٹاؤن کے طالب علم عبدالقیوم خان کو منتخب کرلیا گیا گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے ٹرائلز میں نامزد ہونے کے بعد انہوں نے تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے یہ کیمپ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا دائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹسمین اپنی سلیکشن پر بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگاؤ ہے اور سلیکٹ ہونے پر جو خوشی محسو س ہورہی ہے وہ ناقابل بیان ہے میں کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ میں محنت سے تربیت حاصل کروں اور انڈر16 ٹیم کی جانب سے کھیل کر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں میں محنت پر یقین رکھتا ہو ں اور مجھے امید ہے کہ ایک دن میں کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں ضرور روشن کروں گا۔