اے سی کی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے، ماہرین

اے سی کی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی) ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ائرکنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی تازہ تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی بڑی وجہ ائرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث لوگوں میں ائرکنڈیشنزکے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق ائرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال دنیا بھر میں توانائی کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب افریقہ، سرازیل، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور دیگر درمیانی اور کم آمدن والے ممالک کے لوگ تقریباً ایک ارب کے قریب ائرکنڈیشن کا استعمال کرینگے جس کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -