میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،ماہرین صحت

میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلی فورنیا(اے پی پی) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک محقق کیمبرا سٹین ہوپ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جو شکر کی اضافی مقدار اور صحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اضافی شکر پینے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لیپوپروٹین میں اضافہ مردوں سے زیادہ عورتوں کے لئے بڑا خطرہ ہے اور عورتوں کے وزن میں اضافہ بھی میٹھے مشروبات کی وجہ سے ہے۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شکر کھانے سے انسان میں دباؤ کا باعث بننے والے ہارمون کارٹی سول کی اخراج کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں میں ردعمل سست اور حافظہ کمزور پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں شکر کی مقدار 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -