برے دِن گزر گئے ،ملکی اقتصادیات گہرے دبا ؤسے باہر آ گئی ،روسی صدر
ماسکو(کے پی آئی)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی اقتصادیات پر آئے مشکل اور خراب دِن گزر گئے ہیں۔ روسی صدر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب روسی اقتصادیات کساد بازاری کے قریب پہنچ چکی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق پوٹن کا خیال ہے کہ ملکی اقتصادیات گہرے دبا وسے باہر آ گئی ہے اور اب ملکی کرنسی روبل کی قدر بہتر ہونے لگی ہے۔ گزشتہ برس روبل کی کرنسی میں ڈرامائی کمی واقع ہوئی تھی۔ پوٹن نے اپنی گفتگو میں اقتصادیات کو درپیش بحرانی صورت حال کی جگہ بعض مشکلات کا سامنا کہا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک نے کہا ہے روسی اقتصادیات رواں برس چار فیصد کے قریب سکڑے گی اور کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے یہ عمل اگلے برس تک جا سکتا ہے۔