بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’’ لطیف ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ' لطیف ' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم پندرہ مئی سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔مسیحا بنا قاتل۔جرائم کی دنیا میں دہشت کا دوسرا نام۔کیسے آیا لطیف کی زندگی میں اہم موڑ۔فلم لطیف کی کہانی میں دیکھایا گیا ہے ایک ایسے نوجوان کو۔ جو ڈاکٹر بننے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔ ایک دن اسکی زندگی کا یہ خوب چکنا چور ہوجاتا ہے۔پولیس پکڑ لیتی ہے اسے منشیات فروشوں کے اڈے سے۔فلم کے ہدایتکاری اسرار احمد دے رہے ہیں، ادکاروں میں نوازالدین صدیقی ، مرلی شرما، مکیش تیواری، قادر خان اور پریتما کاظمی شامل ہیں۔جرائم کی دنیا کے بھرپور ایکشن دکھانے کیلئے فلم لطیف آئندہ ماہ پندرہ مئی کو ریلیز کردی جائے گی۔