پچاس سال خدمات سرانجام دینے پربہار بیگم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پچاس سال خدمات سرانجام دینے پربہار بیگم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
پچاس سال خدمات سرانجام دینے پربہار بیگم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کے لئے پچاس سال خدمات سرانجام دینے پرا داکارہ بہار بیگم کے اعزاز میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن نے لاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے ایک تقریب کا ااہتمام الحمرا میں کیا جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے بہترین انداز میں انہیں خراج تحسین پیش کیا،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادیئے جبکہمیلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی اور ماہ نور نے ناقابل فراموش پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔تقریب کے شرکاء میں علی عباس،اسد عباس،ماہم رحمن،دردانہ رحمن،طافو خان،طارق طافو،غفور بٹ،نادر منہاس،راشد محمود،طفیل اختر،شیبا بٹ،عمران احمد،عمران خان،چوہدری اعجاز کامران،سہیل بٹ،غلام محی الدین،حسن عسکری،سیلم شاد،اختر شاد،اکمل واگی،عتیق الرحمن،حیدر سلطان،قیصر بلوچ،اچھی خان،اظہر رنگیلا،صفدرملک،سنگیتا،ناصر نقوی،عارف لوہار،محسن شوکت،میاں امجد فرزند علی،شاہدہ منی،آفرین،شبنم چوہدری،سنہری خان،صومیہ خان،شیر میانداد،پرویزکلیم،سخاوت ناز،امان اللہ،الطاف حسین،نمرین بٹ،پارلیمانی سیکرٹری برائے کلچرپنجاب رانامحمدارشد،مصطفے قریشی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل عطا محمد خان سمیت بہت سے لوگ شامل ہیں۔ تقریب کی کمپئرنگ نورالحسن نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار راشد محمود نے کہا کہ بہار بیگم جیسے فنکار ہمارے لئے انسائیکلوپیڈیا ہیں،ان کی زندگی میں ہی ایسی تقریبات کا انعقاد اچھا سلسلہ ہے۔اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ میری پہلی ہی فلم میں انہوں نے میری ماں کا رول کیا تھا اور مجھے بہت اچھے انداز سے گائیڈ کیا ۔ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ میں نے جب انہیں اپنی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم’’سوسائٹی گرل‘‘میں کاسٹ کیا تو وہ اس وقت بھی سپر سٹار تھیں لیکن آج کی لڑکیوں کی طرح ان میں ذرا سا بھی غرور یا نخرہ نہیں تھا۔انہوں نے سلطان راہی کے ساتھ اس طرح سے کام کیا کہ لوگ انہیں ان کی حقیقی ماں ہی سمجھنے لگے۔پروڈیوسر و ممبر پنجاب سنسر بورڈ سہیل بٹ نے کہا کہ بہار بیگم سدا بہار ہیں عارف لوہار نے کہا کہ فنکار ہرعمر میں خوبصورت اور جوان ہوتا ہے ،ان کی زندگی میں ٹریبیوٹ پیش کرنے سے ان کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔پرویز کلیم نے کہا کہ بہار بیگم نے ہیروئین سے ماں تک لازوال سفر کیا۔پارلیمانی سیکرٹری رانامحمد ارشد نے کہا کہ فنکار معاشرے کے لئے آکسیجن کا کام کرتے ہیں ،بہار بیگم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مصطفے قریشی نے کہا کہ بہار بیگم ایک عہد کا نام ہے ،ایسے فنکاروں کے لئے حکومت کو تقریبات کرنی چاہیئے۔گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کا چار چاند لگادیئے ،جب انہوں نے اپنے مشہور گیت سنائے تو لوگ بھنگڑے ڈالتے رہے۔ماہ نور نے بہار بیگم پر پکچرائز ہونے والے گانے’’بندے چاندی دے‘‘پر شاندار پرفارمنس دی۔ان کے علاوہ آمنہ علی،صومیہ خان ،سنہری خان،لائبہ،شیر میانداد،محسن شوکت اورصائمہ جہاں کی پرفارمنس بھی بہت پسند کی گئی ،معمررانا نے کراچی سے فون پر بہار بیگم کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے اختتام پر بہار بیگم کو یادگاری شیلڈ اور مختلف تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پر باہر بیگم نے کہا کہ مجھے جس قدر شاندار انداز سے خراج تحسین پیش کیاگیا ہے میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا، میں اپنی انڈسٹری کے لئے مزید کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -