دوسرے پاکستان فیشن ویک دوہا کی تاریخوں کا اعلان

دوسرے پاکستان فیشن ویک دوہا کی تاریخوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فیشن ویک دوہا کی شاندار کامیابی کے بعد فیشن ویک کے آرگنائزر راحت منصور نے دوسرے مرسیڈیز بنز پاکستان فیشن ویک دوہا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہیدو روزہ فیشن ویک کا میلہ 30اپریل سے یکم مئی تک دوہا کے میریٹ ہوٹل میں سجے گا ‘جہاں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ دوہا فیشن کا مقصد پاکستانی ڈیزائنرز کو بین الاقوامی منڈی تک رسائی دینا ہے اور اس فیشن ویک میں 20سے زائد نامور اور نئے ابھرتے ہوئے ڈیزائنر‘ عروسی‘ لان‘ فارمل اور سیمی فارمل ملبوسات کو ناظرین کے سامنے پیش کریں گے۔ شریک ڈیزائنرز میں دیپک پروانی‘ حسن شہریار یاسین‘ علی ذیشان اور عمران راجپوت کے علاوہ دیگر کئی نامور ڈیزائنرز بھی شریک ہوں گے ۔جبکہ عمران قریشی فیشن ویک کے کوریوگرافی کے فرائض انجام دیں گے۔
دوہا فیشن ویک میں پاکستانی تفریحی صنعت سے وابستہ کئی ستارے بھی شامل ہوتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -