اپنی فلموں میں صرف پرکشش شخصیات کو ہی موقع دوں گا‘کرن جوہر
ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے کامیاب ترین پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کسی بھی فلم میں انوراگ کشیپ کو کاسٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ صرف پرکشش شخصیات کو ہی اپنی فلموں میں موقع دیتے ہیں۔کرن جوہر پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اب اداکاری کے میدان بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انوراگ کشیپ کی فلم ’’بومبے ویلوٹ‘‘ میں ولن کا کردار ادا کیا۔انڈین میڈیا کے مطابق کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ایسی فلم نہیں بنائیں گے جس میں انوراگ کشیپ کو اداکاری کا موقع دینا پڑے ۔