سیف علی خان وشال بھردواج کی فلموں میں کام کریں گے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے وشال بھردواج، سجوے گھوش اور وکرمادتیہ موٹوانی کی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق سیف علی خان ہیپی اینڈنگ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کسی بھی فلم کیلئے ہاں کہنے میں پس وپیش کا مظاہرہ کر رہے تھے تاہم اب فلم سازوں کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے پر انہوں نے کئی فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ سیف علی نے وشال بھردواج کی فلم کے بارے میں کہا کہ وہ ان کی فلم میں کام کررہے ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے سکرپٹ نہیں پڑھا اور ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔