ہیوجیک کی فلم ’’پین‘‘ 17جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک( نیٹ نیوز)معروف ہا لی و ڈ اداکار ہیو جیک مین کی ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور نئی فینٹسی فلم ‘‘پین’’کی نئی جھلکیاں جاری۔ہالی وڈ اداکار ہیوجیک مین اب خطرناک بحری قزاق کے روپ میں نظر آئیں گے، اسی سلسلے میں نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم ‘‘پین’’کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںBlackbeard نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کردار وں میں نظر آنیوالے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں جبکہ پیٹر پین کے روپ میں ننھے اداکارلیوی مِلر اور ہْک مین کے کردار میں گیریٹ ہیڈلینڈجلوہ گر ہونگے ۔