پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں

پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں
پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا فلمساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میراٹھی پرنسس کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نے فلم میں ڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کیلئے میراٹھی زبان کی ٹرینرکی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ سیٹ پر ہر وقت اپنے ٹرینر کے ہمراہ دکھائی دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں رنبیرکپور، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ مذکورہ فلم 25 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -