پاسکو تحصیل پاکپتن سے 520 میٹرک ٹن گندم خریدے گا
پاکپتن (اے پی پی) پاسکو تحصیل پاکپتن سے 520 میٹرک ٹن گندم خریدے گا ۔یہ بات محکمہ پاسکو کے ترجمان نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری کیلئے کسانوں کو ہر قسم کی سہوتیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایاکہ محکمہ پاسکو نے 19خریداری مراکز بنا ئے ہیں۔ ان میں ملکہ ہانس ، پاکپتن گودام، بکھا ہانس، ہری پور، نور پور،لوہاران والی کھوئی،چک107-۔ڈی،چک 55-۔ایس پی،چک سکندر چوک، کاہن سنگھ،چک گرہ ، چک15-۔ایس پی،چک پرانا تھانہ، چک کلیانہ، چک مرادچشتی، چک ورسیں ،چک بستی چن پیر، کے علاقہ میں خریداری کی جائے گی۔ دریں اثناء محکمہ خوراک پنجاب تحصیل عارف والا میں 380 میٹرک ٹن گندم خریدے گا جہاں پر 8خریداری کے مراکز بنا ئے گئے ہیں۔