آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آ باد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو)نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔آئیسکو کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضروری و تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں( آج) 30 اپریل صبح9 بجے تادن2 بجے تک،جہلم گرڈ سے ثنا اللہ شہید، گُل افشاں فیڈرز ، صبح9 بجے تادن1 بجے تک،ایم کیو شہید ، انجرا فیڈرز، 03 مئی کو پی اے سی کامرہ کنزیومر گرڈ سے صبح9 بجے تادن1 بجے تک پا ور ٹرانسفامرٹی- ون اور دن 01:30 بجے تاشام16:30 بجے تک پا ور ٹرانسفامر ٹی- ٹُو کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -