ساڑھے 9 ماہ کے دوران ایف بی آر نے 18 کھرب 10 ارب روپے کا ٹیکس وصول کر لیا
لاہور ( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال ساڑھے 9ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 65فیصد رہی۔ ٹیکس حکام کے مطابق رواں مالی سال ساڑھے 9ماہ کے دوران ایف بی آر نے 18کھرب 10ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جو رواں مالی سال کے ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف کا 65 فیصد ہے،بجٹ 2014-15ء میں ٹیکس وصولی کا ہدف 28کھرب 10ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم ٹیکس وصولی میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے نظر ثانی کے بعد ہدف 26کھرب 91ارب مقررکیا گیا ہے جس کے بعد ا ب ایف بی آر کو باقی ڈھائی ماہ کے دوران 808ارب روپے ٹیکس وصول کرنا ہے، ٹیکس حکام کا کہنا ہے اگر ریوینیو کلیکشن کی شرح ڈھائی ماہ میں 15فیصد رہی تو ٹیکس وصولی 25کھرب روپے رہنے کا امکان ہے۔