سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے

سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردوں میر محمد خان،عبد الرحمٰن، ضارب خان اور امیر خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ مہمند ایجنسی کے رہائشی تھے۔ گرفتار ملزموں سے خود کش دھماکوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے گئے۔ مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -