باغبانپورہ ، دیرینہ رنجش پر ملزمان کا معمر افراد پر مسجدمیں تشدد
لاہور(کر ائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر ملزمان کا معمر افراد پر مسجدمیں تشدد ،15پر کال کر نے پر بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی تو متاثرہ افراد انصاف کے حصول کے لیے تھانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نیو کرول کے رہائشی عبدالرشید کے بیٹے کا اپنے ہی محلہ دارکامران وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا چلا آرہا تھا ۔جس کی بنا پر کامران نے اپنے دیگر دو بھائیوں سے مل عبدالرشید اور اس کے بھائی کواس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نماز ادا کر کے مسجد سے نکل رہے تھے۔متاثرہ افراد نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزمان نے ہم پر مسجد میں تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔