ٹھوکر نیاز بیگ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلافکریک ڈاؤن،4کلینک سیل

ٹھوکر نیاز بیگ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلافکریک ڈاؤن،4کلینک سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے (صحت)خواجہ عمران نذیر اور ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چو پڑا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ٹھو کر نیاز بیگ کے علا قہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے بسم اللہ کلینک،علی حسن میڈیکل سنٹر،راحت کلینک اورزینب پولی کلینک پر چھا پے مارے۔کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ ان کلینکس میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے بغیر مریضوں کو چیک کیا جا رہا تھا
اور عملہ بھی نان کو الیفائیڈ تھا جبکہ بغیر لائسنس کے میڈیسن بھی فروخت کی جا رہی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے ان تمام کلینکس کو سیل کر دیا۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر زبھی ہمراہ تھے۔امین اکبر چوپڑا نے کہا کہ ڈی سی او لاہو ر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے لاہور کو عطائی فری بنانے کا عزم کیاہوا ہے