یونین کونسل 231کے کارکنوں کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف مظاہرہ
لاہور ( پاکستان رپورٹ ) ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم یو سی دو سو اکتیس کے کارکنوں کا ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیوسی 231کے درجنوں لیگی کارکنوں جن میں میاں عاصم ، میاں سلیمان ، فیصل شامی،میاں شبیر ، میاں منظور ، ڈاکٹر خان، آصف، شریف، عابد،عثمان بٹ ، بلال چٹھہ، بلال ملک و دیگر شامل تھے نے گزشتہ روز صادق چوک گرین ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرین ایم پی اے زعیم قادری کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یو سی 231 میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم دوبارہ کی جائے جو کہ منصفانہ و شفاف ہو لیگی کارکنوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مطالبہ تھا کہ وہ یو سی 231 میں کارکنوں میں پھیلی ہوئی بے چینی دور کر نے کے لئے ازخود نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے لئے دوبارہ نئے سرے سے ٹکٹیں جاری کر نے کے احکامات صادر فرمائیں\