پی ٹی آئی کے پی کے میں طوفان متاثرین کی بھرپور مدد کرے گی،یاسمین راشد

پی ٹی آئی کے پی کے میں طوفان متاثرین کی بھرپور مدد کرے گی،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، جوائنٹ سیکرٹر ی عالیہ حمزہ ملک ، نائب صدور چوہدری اشفاق، ثوبیہ کمال سمیت دیگر عہدیداران نے نیپال میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس نازک وقت میں نیپالی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر شدید دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت متاثرین کی مدد کے لئے دن رات کوشاں ہے اورمتاثرین کی بحالی اور ان کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چند مفاد پرست جماعتیں قدرتی آفت پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ٹھوس اقدامات کررہی ہے، جبکہ انہی جماعتوں کے سربراہان کو زخمیوں کی عیادت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی، تحریک انصاف عملی طور پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خیبرپختونخوا کی عوام کے مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی کی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔