تربیتی پروگر ام سے اساتذ ہ کی استعدادکار بہتر ہو ئی ہے احسان بھٹہ،
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈی ایس ڈی میں جاری مسلسل تربیتی پروگر ام سے اساتذ ہ کی استعدادکا ر بہتر ہو ئی ہے جس سے طا لبعلمو ں کے سیکھنے کے عمل میں کا فی بہتری آ چکی ہے۔ اسا تذ ہ کیلئے جاری مسلسل تربیتی نظا م مر بو ط اور منظم انداز سے اسا تذ ہ کی قابلیت بڑ ھا نے میں مدد کر رہا ہے یہ بات پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے برٹش کونسل کے پانچ رکنی وفد کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے لیب سکول کے مطالعاتی دورہ کے حوالے سے کہی ۔ وفد میں برٹش کونسل کی چیف فائناشل آفیسرکیرولین سٹاکمن، ریجنل ڈائریکٹر برٹش کونسل منڈے جانسن ، کنٹری ڈائریکٹر نائیجر یا کونی پرائس، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان پیٹر اپٹن، ایریا ڈائریکٹر پنجاب کیون مکلیون شامل تھے ۔ وفد دورے کا مقصد سکولوں کے کام کا طریقہ کار کا مشاہدہ اور اساتذہ اور طلباء سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔