پی ٹی آئی نے قومی سیاست کا نیا رُخ متعین کیا ،پراپیگنڈہ ناکام ہو چکے ،عبدالعلیم

پی ٹی آئی نے قومی سیاست کا نیا رُخ متعین کیا ،پراپیگنڈہ ناکام ہو چکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) تحریک انصا ف لاہور آفس میں عمران ٹائیگر فورس کی طر ف سے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب مخالفین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں کہ تحریک انصاف نے قومی سیاست کا نیا رُخ متعین کر دیا ہے جس کے باعث روائتی سیاست دم توڑ چکی اوراب ہر حکومت کو پرفارمنس کی بنیا د پر مینڈیٹ ملے گا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہو چکے اور بلخصوص اپنے حلقے کی عوام سے مسترد ہو جانے والے جاوید ہاشمی جیسوں کو کسی پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے جو اسلام آبا د سے واپسی سے 2دن قبل تک پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے تھے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور اُن کے وژن میں پاکستانی نوجوانوں کو نیا حوصلہ اور ہمت دی ہے اور سیاست میں یوتھ کو متحرک کرنے کا سہرا ہمارے پارٹی چئیر مین پر ہے جنہیں اس طرح کی الزام تراشی سے کو ئی فرق نہیں پڑتا ،انہوں نے عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس میں شامل یوتھ کی کارکردگی کو لائق ستائش قرار دیا اور یوم تاسیس پر پارٹی عہدیداران کو مبارکباد دی ۔    اس موقع پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال پارٹی عہدیداران شعیب صدیقی ،میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ ،سردار کامل عمر،میاں افتخار علی ،میاں جاوید علی ،یامین ٹیپو ،خواجہ جمشید امام ،فرخ جاوید مون ،سید راشد ریاض اور ثانیہ کامران بھی موجود تھیں سب نے ملکر پارٹی کے یوم تاسیس کے دن کے حوالے سے تجدید عہد کرتے ہوئے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔