حرمین کے تحفظ کی جنگ پرائی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ابوالہاشم

حرمین کے تحفظ کی جنگ پرائی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ابوالہاشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی )جماعۃ الدعوۃ لاہور کے امیر مولانا ابوالہاشم نے کہا ہے کہ حرمین کے تحفظ کی جنگ پرائی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پاکستانی قوم سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔حکمرانوں کو بروقت فیصلے کرنے چاہئیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ہر مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے۔بان کی مون کے کہنے پر پاکستان کی فوج جاسکتی ہے تو خادم حرمین الشریفین کی اپیل پر کیوں نہیں جاسکتی؟۔تحفظ حرمین شریفین کے مسئلہ پر غیر جانبدار رہنے کی باتیں کرنے والے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے یمن میں بغاوت کو کچلنا بہت ضروری ہے۔اس مقصد کے لئے پوری قوم یکسو ہے۔    اور ہر طرح کی قربا نی دینے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والا ملک ہے۔ہمارا سعودی عرب سے رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے۔ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم حرمین شریفین پر قبضہ کریں گے۔شاید وہ اپنے بڑوں کی تاریخ بھول چکے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ یمن کے سربراہ ابرہہ نے بیت اللہ پر حملے کا اعلان کیا تو مکہ پہنچنے سے پہلے ہی اس کا لشکر تباہ و برباد ہو گیا تھا۔اس وقت بھی بیت اللہ پر حملہ کرنے کی سازش یمن سے تیار ہوئی تھی آج بھی اسی طرح یمن سے ہی حرمین شریفین پر حملے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔حوثی باغیوں کا بیت اللہ پر قبضے کا اعلان ہی انہیں لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کبھی جارحیت نہیں کی ۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد جب عالمی پابندیاں لگیں سعودی عرب نے ساتھ دیا۔آج سعودی عرب پر مشکل وقت ہے۔پاکستان کو بھرپور مدد کرنی چاہیئے۔ہر مسئلہ سے بڑا مسئلہ حرمین کا تحفظ ہے۔وہ ہمیں ہر چیز سے زیادہ پیارے ہیں۔مسلمانوں کے دل حرمین اور سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔