خواجہ معین الدین نے ہند کو اسلام کی تعلیمات سے منور کیا ،شہر یار سلطان

خواجہ معین الدین نے ہند کو اسلام کی تعلیمات سے منور کیا ،شہر یار سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) اما م الاولیاء حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے ظلمت کدۂ ہند کو دینِ اسلام کی حیات آفریں تعلیمات سے منور کر کے اس کفرستان کو دین کا گہوارہ بنا دیا۔ آپ نے ذات پات اور چھوت چھات میں تقسیم شدہ معاشرے کو اخوت، مساوات ، بھائی چارے اور امن و سلامتی سے آشنا کیا ان خیالات کا اظہار حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 803ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں داتا دربارکمپلیکس میں منعقدہ "خواجہ غریب نواز تصوف سیمینار "سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف محمد شہر یار سلطان اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کیا ۔ مقررین جن میں خواجہ غلام قطب الدین فریدی چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل ، ڈاکٹر ناشر نقوی پنجابی یونیورسٹی (پٹیالہ) انڈیا، ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی سابق وائس چانسلر، راجا رشید محمود چیئرمین سیّد ہجویر نعت کونسل، ڈاکٹر محمد سلیم مظہرسابق ڈین پنجاب یونیورسٹی،ڈاکٹر محمدسلطان شاہ چیئرمین شعبہ عربی واسلامیات جی سی یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر عصمت اﷲ زاہد ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پنجاب یونیورسٹی بطور خاص شامل ہیں آج دنیا میں تشدّد اور انتہا پسندی کی جو لہر ہے اس کا قلع قمع صوفیاء کرام کی حیات بخش تعلیمات کے بغیر ممکن نہیں۔    صوفیاء اُمّت اور اولیاء ملّت نے اپنے عمل کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی تبلیغ کی اور اُن کے قلوب کو تزکیہ وطہارت سے آشنا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر محفل سماع کا بھی اہتمام ہوا ، جس میں ملک کے معروف قوال شریک ہوئے ۔