پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں نہ کرنے کا حکم

پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس حکم دیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے ۔عدالت میں صائمہ بی بی نے اپنے کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کے والدین اس کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کرنا چاہتے تھے جس پر سائلہ نے انکار کردیا اور اپنی مرضی سے اسد کے ساتھ شادی کر لی ہے ،اسی وجہ سے وہ اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اب وہ مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اس کے شوہر کو مختلف حیلوں بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں جبکہ سائلہ کو اس کے شوہر سے علیحدگی کے لئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔     ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار اور اس کے شوہر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔