عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کی نو منتخب تنظیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کی نو منتخب تنظیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کی نو منتخب تنظیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی توثیق کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے جاری کیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بشارت عزیز جسپال صدر، ملک مشتاق نوناری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، خان عبدالقیوم خان سینئر نائب صدر، آصف سلہریا نائب صدر، میاں ریحان مقبول نائب صدر، سید شاہد شاہ نائب صدر، قاری مظہر فریدی نائب صدر، چودھری مظہر اقبال دیونہ نائب صدر، ملک باسط محمود ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبکہ اطہر عباس چھٹہ، حاجی محمد اشرف اور قمر الثاقب کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر انہیں مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ نیا عہدہ ان کی ترقی کا اہم زینہ اور مشن سے وابستگی کیلئے مفید ثابت ہو۔نو منتخب رہنماؤں کا اہم اجلاس 6 مئی کو منعقد ہو گا جس میں سنٹرل پنجاب میں تنظیم سازی، ممبر سازی سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔