حکومت کی ہدایات پر گورنمنٹ سکول ٹاؤن شپ میں ہفتہ صفائی منایا گیا
لاہور (جنرل رپورٹر، وقائع نگار)گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 13 ٹاؤن شپ میں حکومت کی ہدایات کہ مطابق ہفتہ صفائی منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں سکول ہال میں ایک سیمنار ز یر صدارت سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری شاہد جاوید منعقد ہوا۔مہمانِ خصوصی سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان تھے۔اس موقع پر پی آئی ٹی اختر حسین چوہدری ،افضل ہارون، مس شمع جاوید نے خصوصی شرکت کی۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہد جاوید نے کہا کہ معاشرے وہ ترقی کرتے ہیں جو صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سکول اور اپنے آپ کو صاف رکھیں ۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ہمارے پیارے آقائے دو جہاں ﷺ صفائی کا خاص خیال رکھتے تھے۔آخر میں سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری شاہد جاوید، محمد سرفراز خان نے تمام کلاسس کا دورہ کیااور صفائی کو تسلی بخش قرار دیا۔کلاس 5 کے انچارج محمد افضل ،اور کلاس 2 کے انچارج محمد نسیم کی کلاس کو بہترین اعلیٰ صفائی پر اول قرار دیا اور انعامات کا اعلان کیا۔