منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم نعیم کے قبضہ سے پولیس نے 2014کو تلاشی کے دوران چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم کی جانب سے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائرکی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کی ضمانت ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے ۔