وزیراعظم آج پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات کی منظوری دیں گے
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات کی منظوری دیں گے‘ اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرام نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو گزشتہ روز ارسال کی تھی۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 9.43 فیصد اضافہ کیے جانے کی سفارش کی تھی۔ مٹی کا تیل فی لیٹر 2 روپے 11 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 3 روپے 38 پیسے ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 6 پیسے کی کمی کی سمری ارسال کی تھی۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اوگرا کی سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھیج دی گئی تھی جو آج جمعرات کو منظوری دے دی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال کرکے یکم مئی سے لاگو ہوجائے گی۔