میں’’ہندو مسلمان‘ ‘ ہوں،اداکار سلمان خان کا عدالت کو جواب
ممبئی (نیوز ڈیسک) سلمان خان بالی ووڈ کے ان چند فنکاروں میں سے ہیں جنہیں بہت زیادہ شہرت ملی لیکن ایک مسلمان باپ کی اولاد ہونے کے باوجود سلمان خان نے اپنے آپ کو ’ہندو اور مسلمان‘ کہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران جب جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ انوپاما بجلانی نے سلمان خان سے ان کا نام، والد کا نام اور دیگر تفصیلات پوچھیں اور وہ سکون سے تمام باتوں کا جواب دینے لگے لیکن جب ان سے ان کے مذہب کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ کشمکش کا شکار ہوگئے اور کچھ دیر کی خاموشی کے بعد بولے کہ وہ ’ہندو مسلمان‘ ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ والد کی طرف سے وہ مسلمان ہیں اور والدہ کی طرف سے ہندو ہیں لہذا وہ ’ہندو مسلمان‘ ہیں۔