ایف آئی اے میں اصلاحات ‘ چودھری نثار نے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ لیا

ایف آئی اے میں اصلاحات ‘ چودھری نثار نے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں اصلاحات کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ لیا ،ایف آئی اے بڑے کرپشن کیسزمیں پیش رفت اور بیرون ملک فرار مافیا کی گرفتاری میں ناکام رہی جس کے تحت اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی نگرانی وفاقی وزیرداخلہ خود کررہے ہیں جبکہ ایف آئی اے میں بڑے کیسز کی معاونت کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک افسر ایف آئی اے کی متعلقہ کیسز میں معاونت کے لیے مقررکیا جائے گا۔ جس کے تحت 64برطرف کیے گئے ایف آئی اے اہلکاروں کی نگرانی سمیت سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں کرپشن کیسز کے لیے حساس اداروں سے تعاون کے لیے کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حساس اداروں کے اعلیٰ سطح افسران کو ایف آئی اے کیسزکی رپورٹ میں معاونت کریں گے جس کی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو دی جائے گی جس کے بعد کرپشن کیسز میں پیش رفت اور بیرون ملک فرار مجرموں کی گرفتاری اور ایف آئی اے میں ملوث اہلکاروں کی لسٹیں تیا رکی جائیں گی۔واضح رہے کہ تمام عمل کو شفاف بنانے اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -