پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث کسان رل گئے،اعجازچودھری

پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث کسان رل گئے،اعجازچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں کسانوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا، اعجازاحمدچوہدری نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے کسان اور کاشتکار رل گیا ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب کے نااہل حکمرانوں نے صوبے بھرمیں کسانوں اور کاشتکاروں سے ظلم و زیادتی کی انتہاء کر دی کہ آج غریب کاشتکار گندم کی فروخت کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کیونکہ اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے ،صوبے بھر میں بار دانے کی تقسیم غیر سیاسی بنیادوں پر کی جائے، کیونکہ حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی اس کی تقسیم میں مداخلت کررہے ہیں اور من پسند چہیتوں کو نواز رہے ہیں، پنجاب کے حکمران مسلسل جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ہیں ، پہلے ہی کسانوں اور کاشتکاروں کی گندم، چاول دیگر فصلیں گوداموں میں رل رہی ہیں اور انہیں کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔

مزید :

علاقائی -