ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفتر سے خسرے ویکسین کی ہزاروں بوتلیں برآمد

ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفتر سے خسرے ویکسین کی ہزاروں بوتلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت گلبرگ ٹاؤن کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل کے دفتر سے چھاپہ مار کر زمین میں دبائی گئی خسرے کی ویکسین کی ہزاروں بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔یہ مہنگی ترین ویکسین ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفتر کے صحن میں گڑھا کھود کر دبائی گئی تھیں ۔ذراء کا دعوٰ ی ہے کہ بچوں کو خسرے سے بچانے کے لیے گزشتہ دنوں چلائی جانے والی خسرہ مہم کے لیے کروڑوں روپے کی ویکسین گلبرگ ٹاؤن کے رہائشیوں کے بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے فراہم کی گئی تھی مگر اس دفتر کی انتظامیہ نے ویکسین بچوں پر استعمال نہ کی اور اس مہم کے دوران لاکھوں بچے خسرے کے ٹیکے لگنے سے محروم رہ گئے اور پڑے پڑے ایکسپائر ہو گئی اور ڈپٹی ڈی ایچ او اور اس کے عملہ کے نے ویکسین اپنے ہی دفتر میں گڑھا کھود کر دبا دی ۔اطلاع ملنے پر محکمہ صحت اور متعلقہ ٹیمیں گزشتہ شام موقع پر پہنچ گئیں اور ویکسین کی سیل بند ہزاروں بوتلیں برآمد کر لیں ۔واقع پر سیکریٹری صحت اور ڈی سی او لاہور نے الگ الگ ٹیمیں تحقیقات کے لیے تشکیل دے دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطلی کے فوری طور پر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے واقع کا محکمہ صحت سے جواب طلب کر لی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -