متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
کراچی(آن لائن) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے ،سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے سابق اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کا استعفاء منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا،اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو ایوان مین اپوزیشن کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔