پنجاب حکومت کے16 افسروں کی ترقی و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کے16 افسروں کی ترقی و تبادلوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگا ر خصوصی)پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے16افسروں کو گریڈ18 میں ترقی جبکہ 2 افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈسٹرکٹ آفیسر (کوارڈینشن/ایچ آر ایم )اوکاڑہ کا تبادلہ کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر(کوآرڈینش )ساہیوال اور محمد کامل خان ڈسٹرکٹ آفیسر( کو آرڈینیشن ) ساہیوال کو ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر(کوارڈینشن/ایچ آر ایم )اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18میں ترقی دیئے جانیوالے افسروں کو ڈپٹی سیکرٹریز یا برابر کے عہدوں پر پوسٹنگ دے دی گئی۔ڈپٹی سیکرٹری گورنر ہاسیکرٹریٹ محمد سبحان بٹ کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی اس سے قبل وہ ایفی شیٹنگ بنیاد پر کام کر رہے تھے۔انہیں موجودہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسوس ڈیپارٹمنٹ محمد شاکر کو گریڈ 18میں باقاعدہ ترقی دے دی گئی۔محمد اعجاز منیر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جھنگ کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ لگا دیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شبیر احمد خان کو بھی گریڈ 18میں ترقی دیکر موجودہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔محمد طارق خان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کو گریڈ 18میں ترقی دیکران کی خدمات اینٹی کرپشن کے سپر د کی گئیں جن کو ڈپٹی ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن )لگا دیا گیا۔محمد آصف اقبال ڈی ٹی آر او سرگودھا کو ترقی دیکر موجودہ سیٹ پر کام جار ی رکھنے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔محمد تنویر جھنڈیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (HRM)کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈی ٹی آر ایم بہاولپور تعینا ت کر دیا گیا۔عائشہ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی کو گریڈ 18میں ترقی دے کر موجود ہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔وحید ارجمند ضیا ء ڈائریکٹر ان کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا۔خضر حیات ڈپٹی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ترقی دیکر موجودہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔فیاض احمد موہل ایگزیکٹو آفیسر ویلفئیر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ترقی دیکر موجودہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔زاہد سہیل جو کہ چیف منسٹر آفس میں ڈسپوزل پر تھے ان کو ترقی دیکر چیف منسٹر آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔توصیف دلشان کھٹانہ ایڈیشنل کلکٹر بھکر کو گریڈ 18میں پرموشن دیکر موجودہ سیٹ پر کام جاری رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔سجاد ظفر گوندل کلکٹر کنسولیڈیشن جھنگ کو ترقی دیکر ڈسٹرکٹ آفیسر(HRM) سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔غلام دستگیر ڈپٹی سیکرٹر ی بور ڈ آف ریونیو کو ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری پرائیوٹائزیشن بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔حافظ احمد طارق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم کو ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیاگیا ہے۔ ترقی و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -