اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستیں فوری ویب پورٹل سے منسلک کریں، افضال بھٹی

اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستیں فوری ویب پورٹل سے منسلک کریں، افضال بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار) ضلعی سطح پر موصول ہونے والی اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں کو فوری طورپر ویب پورٹل پر اٹیچ کریں ۔تمام اضلاع کے اوورسیز کمیٹیوں کے چیئرپرسن لاگ ان متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او ز کو بھجوادئیے گئے ہیں۔یہ بات کمشنر اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ضلعی اوورسیز کمیٹیوں کے ممبران اور عوامی نمائندوں، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے مشترکہ اجلاس میں کہی۔اس موقع پر ایم پی ایز ملک محمد علی کھوکھر،رانا بابر حسین،محمد زبیر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن خواجہ داؤد ،ڈائریکٹر پولیس کیپٹن (ر) سید مبین،کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن(ر)اسداللہ خان،ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل ،ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ،ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ،آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی،سی پی او ملتان چوہدری سلیم،ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان،ڈی پی او لودہراں گوہر مشتاق بھٹہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاضلاعی سطح پر جو بھی اوورسیز کمیٹیوں کی میٹنگزمنعقد ہوں ان کی تفصیلات اوورسیز کمیشن پنجاب کو بذریعہ انٹر نیٹ بھجوائی جائیں اور ڈسٹرکٹ لیول پر موصول ہونے والی شکایات 24 گھنٹے کے اندر اوورسیز کمیشن پنجاب لاہور کو بھجوائی جائیں۔انہوں نے اجلاس کے دوران تمام اضلاع کے ڈی سی او ز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے دفاتر میں اوورسیز کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے لئے دفاترقائم کریں اور 17ویں گریڈ کے ایک آفیسر کو فوکل پرسن تعینات کیا جائے اور ہر ڈی سی او آفس میں اوورسیز کمپلین سیل بھی قائم کیا جائے ۔دوران اجلاس ڈائریکٹر جنرل اوورسیز کمیشن پنجاب نے شرکاء کو بتایا کہ اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے 300سے زائد کمپلینٹس رجسٹرڈ کرائی گئی ہیں۔جن میں سے 120 کے قریب شکایات کو حل کر کے کمپلینٹ رجسٹرڈ کرانے والے اوورسیز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنی شکایات OPFکے کمپلین پورٹل www.ospc.punjab.gov.pkاور فون نمبر 042-99202299اور فیکس نمبر042-99202255پر24گھنٹے رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہیں۔دوران میٹنگ افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ضلعی سطح پر موصول ہونے والی شکایات کے حل کے لیے کسی قسم کے تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران تمام ممبران کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور کمیٹی کی میٹنگ مہینے میں دو مرتبہ منعقدکی جائیں۔ افضال بٹھی

مزید :

صفحہ آخر -