کرپشن کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت خارج

کرپشن کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت خارج کر دی، ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے اینٹی کرپشن پولیس سے مزاحمت کر کے ایک ملزم غلام حیدرکو فرار کروادیاتاہم پولیس نے دوسرے ملزم محمد اکرم کوگرفتار لیا۔مسٹرجسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم غلام حیدر اور محمد اکرم کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیا رکیا کہ اینٹی کرپشن پاکپتن سرکل نے ملزموں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،ضمانت منظور کی جائے، پراسکیوشن کی طرف سے ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزموں نے ریسکیو 1122میں مدعی محمد افضل کو نوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے رشوت لی، تفتیش میں بھی ملزموں نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کی ضمانت خارج کر دی ، کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم وکلاء نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کر کے ملزم غلام حیدر کو فرار کروا دیا جبکہ دوسرے ملزم محمد اکرم کوپولیس گرفتار کر کے لے گئی۔ ملزم فرار

مزید :

صفحہ آخر -