خطرناک پل،تجربہ کار ڈرائیورز کے لیے بھی کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں

خطرناک پل،تجربہ کار ڈرائیورز کے لیے بھی کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں
خطرناک پل،تجربہ کار ڈرائیورز کے لیے بھی کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک عجیب پل پایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک ایسے پل کے بارے میں جسے عبور کرنا اچھے خاصے تجربہ کار ڈرائیورز کے لیے بھی کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔جاپان میں جھیل ناکاؤمی پر بنایا گیااشیما اوہاشی نامی پل ایک میل لمبا ہے ۔ اس پر چڑھتے وقت احساس ہوتا ہے جیسے انسان کسی پہاڑ پر چڑھ رہا ہے۔ اوپر نیچے ہوتا ہوا پل یک لخت عموداً اتنا بلند ہوجاتا ہے کہ مضبوط دل کا آدمی ہی اس پر گاڑی لیجانے کا سوچ سکتا ہے۔ یہ پل 1.7کلومیٹر لمبا اور 11.4میٹر چوڑا ہے اور اس کے نیچے سے بحری جہاز گزر سکتا ہے۔ یہ دنیا میں اپنی طرز کا تیسرا بڑا پل ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ پل ایک طرف 6.1اور دوسری طرف5.1فیصد ڈھلوان رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -