ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے حلقہ این اے246 کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے،واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے95 ہزار 544 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی کنور نوید جمیل

مزید :

صفحہ آخر -