الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 سال کی توسیع کیلئے سفارش چیف الیکشن کمشنر کو ارسال
اسلام آباد(آن لائن)انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لئے سفارش چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی۔یہ سفارش بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے بھجوائی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ انتخابی عذرداریوں کی بڑی تعداد اب بھی زیر سماعت ہے اور اس میں موجودہ تعداد 30 ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان الیکشن ٹریبونلز میں توسیع کی جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس سفارش پر اگلے 2 روز میں فیصلہ کر لیں گے۔ الیکشن ٹریبونلز کی رواں ماہ مدت بھی ختم ہو رہی ہے الیکشن ٹریبونلز