لاہور ،عدالتی سٹاف کے ٹی شرٹ پہننے پر پابندی،گلے میں کارڈز لگانا بھی ضروری ہوگا

لاہور ،عدالتی سٹاف کے ٹی شرٹ پہننے پر پابندی،گلے میں کارڈز لگانا بھی ضروری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور طارق افتخار نے عدالتوں کے تمام سٹاف کو حکم دیاہے کہ وہ عدالتوں میں اپنے کارڈز گلے میں ڈال کر رکھیں جبکہ سٹاف ممبرز کو ٹی شرٹ پہننے کی بھی ا جازت نہیں ہوگی،اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سیشن کورٹ میں عدالتی اہلکاروں کو چیک کیا جن میں سے اکثر ٹی شرٹ پہن کر کام کررہے تھے جبکہ انہوں نے آفس کارڈز بھی نہیں لگارکھے تھے جس کا سیشن جج نے اس بات کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کئے ہیں کہ آئندہ کوئی بھی سٹاف ممبر ٹی شرٹ پہن کر ڈیوٹی پر نہیں آئے گاجبکہ آفس کارڈ لگانابھی اس کے لئے ضروری ہوگا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی طرف سے مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -