اسلام آباد :رینجر اہلکار نے اپنی رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی

اسلام آباد :رینجر اہلکار نے اپنی رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں رینجر اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔ رینجرز کے لانس نائیک خلیق نے گزشتہ صبح سات بجے کے قریب بری امام کیمپ میں اپنی ہی جی تھری رائفل سے خود پر فائرنگ کر دی جسے زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ خودکشی کرنے والے خلیق کا تعلق خانیوال کے علاقے ٹوکرہ بنوئی سے تھا ، پسماندگان میں بیوی پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں ، خلیق21 سال سے رینجرز میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -