بھکر، 12افراد کے قاتل 9مجرموں کو سزائے موت،5کو عمر قید
سرگودھا(بیورورپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھکر میں دو برس قبل 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت پر 9 ملزمان کو سزائے موت جب کہ 5 کو عمر قید کی سزا سنادی۔بدھ کو سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اگست 2013 میں بھکر فسادات کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر 187 ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دلائل اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 ملزمان کو سزائے موت اور 5 کوعمرقید کی سزا سنا دی جب کہ 179 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔واضح رہے کہ 23 اگست 2013 کو بھکر کے نواحی علاقہ کوٹلہ جام اور تحصیل دریا خان میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 12 افراد جاں بحق جب کہ کئی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سزائے موت