وزارت مذہبی امورکا پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کے لیے اشتہار کا نوٹس
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کے لیے اشتہار دینے والوں کا نوٹس لے لیا، 14مئی سے پہلے اشتہار نہیں دیا جا سکتاملک بھر کے حاجی کیمپیوں کو کاروائی کی ہدایت،8مئی تک سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کی جائیں گی14مئی کو قرعہ اندازی کے بعد پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ ہو سکے گی ذرائع وزارت مذہبی امور ،معلوم ہوا ہے پنجاب کے بعض حج آرگنائزر نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے پہلے بکنگ کے لیے رہنمائی اور معلومات کے نام سے حج2015ء کے لیے اشتہار دینا شروع کر دیے ہیں جو غیر آئینی اقدام ہے وزارت نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حج آرگنائزر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔