عمران خان بیان بازی کی بجائے ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل کریں،جسٹس وجیہہ الدین

عمران خان بیان بازی کی بجائے ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل کریں،جسٹس وجیہہ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے بعد قائم ہونے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے بعد رد عمل دیا ہے ۔ جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ابھی تک نگران سیٹ اپ تشکیل نہیں دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹریبونل کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ پارٹی عہدے تحلیل کر دیے جائیں اور آئندہ الیکشن تک نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے ۔ جسٹس وجیہہ الدین نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیان بازی کی بجائے ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل کروائیں ۔ جسٹس وجیہہ الدین

مزید :

صفحہ آخر -