سول سیکرٹریٹ میں ناکارہ 4 عمارتوں میں سے محکمہ صحت کی نئی عمارت تعمیر کرنیکا فیصلہ

سول سیکرٹریٹ میں ناکارہ 4 عمارتوں میں سے محکمہ صحت کی نئی عمارت تعمیر کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نواز سنگرا)حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ بلڈنگرکی طر ف سے ناکارہ قرار دی جانیوالی 4عمارتوں میں سے محکمہ صحت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئی بلڈنگ پر 20کروڑ روپے خرچ ہونگے جس سے 2تہہ خانے اور 5منزلہ عمارت تعمیر ہوگی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ خزانہ اور پریس لاء ڈیپارٹمنٹ کی ناکارہ قرار دی جانیوالی عمارتوں پرتاحال توجہ نہیں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگز پنجاب نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ،محکمہ صحت،پریس لاء ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی عمارتوں کو ناکارہ قرار دیاتھا۔ جس پر پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 20کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ دیگر تینوں محکموں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔گزشتہ سال بارشوں کیوجہ سے چھتیں ٹپکنے پر محکمہ خزانہ کی بلڈنگز کی مرمت کی گئی اور لوکل گورنمنٹ کی چھتیں کرنے کیوجہ سے نئے سرے سے چھتیں تعمیر کر دی گئیں لیکن عمارت کی نئی تعمیر کیلئے تاحال عملی اقدامات سامنے نہیں آئے سول سیکرٹریٹ

مزید :

صفحہ آخر -