پی سی بی اور ایکسائز حکام کے مذاکرات کامیاب ، سات گھنٹے کی بندش کے بعد قذافی سٹیڈیم کو ڈی سیل کردیاگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے قبل محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قذافی سٹیڈیم سیل کردیاہے تاہم ایکسائز حکام اور پی سی بی کے درمیان مذاکرات کے بعد مختلف مقامات پر لگائے گئے 52تالے کھول دیے گئے ۔
ایکسائز حکام کے مطابق قذافی سٹیڈیم پر تقریباًپانچ کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الاد ا ہے اور عدالتی احکامات کے باوجودادائیگی نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
پی سی بی انتظامیہ نے موقف اپنایاکہ قانون کے مطابق کسی بھی منظورشدہ سٹیڈیم پر ٹیکس نافذنہیں ہوسکتا، عدالتی حکم کی تحریری کاپی ملنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا اور عدالت عظمیٰ میں اپیل کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کیاجائے گاتاہم بعدازاں پی سی بی انتظامیہ اور ایکسائز حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پی سی بی کی طرف سے محکمہ ایکسائز کو تحریری یقین دہانی کرائی گئی ۔ یقین دہانیاں حاصل کرنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے مختلف مقامات پر لگائے گئے 51تالے کھول دیئے جن میں دکانیں اور ریستوران بھی شامل ہیں جبکہ مین گیٹ کو لگایاگیاایک تالا صبح ہی کھول دیاگیاتھا۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چیف سیکریٹری پنجاب نے عمارت سیل کرنے پر معذرت کی ہے ۔
پی سی بی کی درخواست پر عدالتی حکم کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
یادرہے کہ لاہورہائیکورٹ نے پی سی بی کو ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دیاتھا اور قراردیاتھاکہ قذافی سٹیڈیم پبلک پارک نہیں جسے مستثنیٰ قراردیاجائے ۔