سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے کراچی میں خاتون سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،سکیورٹی فورسز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس اور کلفٹن میں چھاپے مارے۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کام کرنے والی معروف سماجی کارکن سبین محمود کو چند روز قبل کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں سبین محمود کی والدہ زخمی ہو گئی تھیں۔