پہلے تو ہم پر ذمہ داری ڈال دی جاتی تھی،بتایا جائے اب کراچی میں لوگوں کو کون قتل کر رہا ہے:الطاف حسین
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے ہیں اور اسے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل ایک سازش کے تحت کراچی میں ہر واردات کی ذمہ داری متحدہ پر ڈال دی جاتی تھی،ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ اب شہرمیں بے گناہ لوگوں کو کون قتل کر رہا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ذریعے پرویز مشرف کو ہٹانے کی سازش کی گئی تھی۔