طالبان نے دھمکی دی، 2 ماہ بیرون ملک گزارے، اسلحہ ساتھ رکھتی ہوں: پہلی افغان پائلٹ خاتون
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز پانے والی 23 سالہ نیلوفر رحمانی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے کئی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے 2 ماہ کیلئے ملک سے باہر بھی جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے تحفظ کیلئے اسلحہ ساتھ رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی جب میں آسمان پر کسی پرندے کو دیکھتی تو میں طیارہ اڑانے کی خواہش کرنے لگتی۔سوشل میڈیا میں ان کو افغان شارٹ گن کے نام سے کافی مقبولیت ملی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ’ آزادی ختم ہوگئی‘ فرخندہ نامی نوجوان خاتون کے قتل پر دکھی ہوں اور مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتی۔